• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اور خان کی سودے بازی بے نقاب کریں گے،بلاول

شگر، روندو(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مودی اور خان کی سودے بازی بے نقاب کریں گے‘ سلیکٹڈوزیراعظم سلیکٹرزکو خوش کرنے میں لگاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلتستان ڈویژن کے ضلع شگر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے بلتستان ڈویژن کے 7 روزہ دورے کے پانچویں روز ضلع شگر اور تحصیل روندو کا دورہ کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا، بلاول بھٹو زرداری(آج)ہفتہ کو ضلع گانچھے کا دورہ کریں گے ۔پی پی چیئرمین اپنے دورے کے 5ویں روز صبح روندو کےلئے روانہ ہوئے تو راستے میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز سے سجے استقبالیہ گیٹس لگا کر عوام اور جیالوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

تازہ ترین