• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں سب معمول کا دعویٰ جھوٹ ہے،امریکی اخبار

واشنگٹن(جنگ نیوز ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے بھارتی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا، نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی حکومت جو کہتی ہے کشمیر کی صورتحال اس سے مختلف ہے،بھارتی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ سب معمول پر ہے مگر ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کررکھا ہے،کشمیریوں کو پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے،گرفتار کشمیریوں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ،گرفتار کشمیریوں کو وکیل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی،مقبوضہ کشمیر میں تاجروں ،انسانی حقوق کے رہنمائوں کو بھی گرفتار کیا گیاہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے منتخب نمائندوں کے ساتھ 14 سالہ طالبعلم کو بھی گرفتار کیا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بغیر کسی جواز کے دو ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا ،مودی حکومت غیر قانونی اقدام کیخلاف بولنے والوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین