• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نےفارن فنڈنگ سےالیکشن ہائی جیک کیا،احسن اقبال

وہاڑی بوریوالا( نمائندہ جنگ،نامہ نگار)مرکزی رہنماپاکستان مسلم لیگ ن وسابق وفاقی وزیراحسن اقبال نےکہاہےکہ عمران خان فارن فنڈنگ سےالیکشن ہائی جیک کر کےعوام کےمستقبل سےکھیل رہا ہے،ہم نےجس ترقی کی بنیاد رکھی اگر اسے جاری رہنے دیاجاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ہوچکاہوتا،اگرسی پیک بننے دیاجاتا تو آج ملک کےلاکھوں نوجوان برسر روزگار ہوتے،ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئےکیا،احسن اقبال نےکہا کہ آج عوام نے ثابت کردیا کہ وہ اب بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں،1999ء میں پاکستان معاشی طورپر جنوبی ایشیا کاٹائیگرتھا،اب افغانستان جیسا خانہ جنگی کاشکار ملک بھی معاشی طور پرہم سےآگےنکل چکا ہے،ہم ملک کے نوجوانوں کوقائداعظم کے ویژن جیسا ملک دیناچاہتےہیں،انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان سےالیکشن میں خرچ کئے گئے پیسوں کاحساب مانگ رہا ہےجوعمران خان نہیں دےرہا،مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کو ملک کوترقی دینےکی سزادی جارہی ہے۔
تازہ ترین