• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ جج ویڈیو کو عدالت نہ لیجاکر بڑی غلطی کررہی ہے،تجزیہ کار

اکراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت پر وائٹ پیپر جیرے بلیڈ کی جیب تراشی کے نقصانات پر تقریر جیسی بات ہے، پیپلز پارٹی کا موقف درست ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر مزید غیرمحفوظ اور غیرمستحکم ہوگیا ہے، لیکن اس کی ذمہ دار صرف پی ٹی آئی حکومت نہیں پچھلی حکومتیں بھی ہیں، پیپلز پارٹی پہلے حقیقی معنوں میں اپوزیشن بنے اس کے بعد وائٹ پیپر جاری کرے،سپریم کورٹ کا جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل پر فیصلہ نہیں بلکہ بہت اچھا تجزیہ ہے، جج ارشد ملک کی ویڈیو کے باوجود ان کے کیے گئے فیصلے واپس نہیں ہوں گے، جج خود صادق اور امین نہیں رہا تو اس کے فیصلے کیسے صادق اور امین رہ سکتے ہیں، ن لیگ جج ارشد ملک کی ویڈیو کو عدالت نہ لے جاکر بڑی غلطی کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، محمل سرفراز، ارشاد بھٹی، سلیم صافی اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پہلے سوال پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا،پاکستان عالمی سطح پر مزید غیرمحفوظ اور غیرمستحکم ہوگیا، پیپلز پارٹی، کیا پی پی کا موقف ٹھیک ہے؟ارشاد بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جیرے بلیڈ کی جیب تراشی کے نقصانات پر تقریر جیسی بات ہے، پیپلز پارٹی وفاق میں تین مرتبہ حکومت میں رہ چکی ہے سندھ میں مسلسل حکومت میں بارہ سال ہوگئے ہیں ، یہ سندھ میں ہی کچھ کر دکھائیں تو وائٹ پیپر پر ان کا ساتھ دینے کو تیار ہوں۔
تازہ ترین