آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مصالحتی دھوکوں سے کشمیر آزاد نہیں ہو گا، اہل قلم

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر انتظام یکجہتی کشمیر اور اردو کے حوالے سے اہل قلم کا سیمینار ہوا جس کی صدارت پروفیسر فتح محمد ملک نے کی۔ مقررین میں افتخار عارف، ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر جلیل عالی،ڈاکٹر ایوب صابر، ڈاکٹر مقصود جعفری، ڈاکٹر نجیبہ عارف، ڈاکٹر ظفر حسین ظفر، اسرار ایوب، پروین طاہراور جاویداحمد شامل تھے۔ پروفیسر فتح محمد ملک نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر موجود حملہ دراصل پاکستان پر حملہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد کرنا پڑے گی۔ انٹرنیشنل مشوروں کے اپنے اپنے مفادات ہیں ،ان مصالحتی دھوکوں سے کشمیر آزاد نہیں ہو گا۔مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی اردو رائج ہے ۔ڈاکٹر مقصود جعفری نے تحریک آزادیٔ کشمیر کے حوالے سے انٹرنیشنل رائٹرز کانفرنس کی تجویز پیش کی۔تقریب کی نظامت ڈاکٹر سعدیہ طاہر نے کی۔

اسلام آباد سے مزید