• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کے مخالف ذاتی مفادات کیلئے آج اکٹھے ہوگئے‘جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات جاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ اقتدار کے پجاری قوم کودھوکہ دے رہے ہیں، حصول اقتدار کی جنگ میں مذہب کے مقدس نام کواستعمال کیاجارہاہے امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ سے اقتدارکی بھیک مانگنے کی بعد اب ملین و آزادی مارچ سے اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں آپریشنز ماورائے عدالت قتل مسخ شدہ لاشوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نہ ملین مارچ اورنہ احتجاج ہوا اورنہ آمرانہ قوتوں کی طاقت استعمال کرنے کی مخالفت ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ کچھ کرپٹ عناصر چورمچائے شور کی زندہ مثال ہیں اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے عوام کودھوکہ دے رہے ہیں ، ماضی میں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگانے والے آج ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں ۔
تازہ ترین