• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایکسپریس کی کمپیوٹرائزاڈ ریزویشن شروع ، پہلے روزپونے 6لاکھ سے زائدآمدن

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سےکراچی کیلئے چلائی جانے والی سندھ ایکسپریس نے کمپیوٹرائزاڈ ریزویشن شروع ہونے کے پہلے روزہی5لاکھ75ہزارروپے سے زائدآمدن حاصل کرلی ہے،مذکورہ ٹرین کا افتتاح10اگست کوہواتھاجبکہ 22اگست سے اس کی کمپیوٹرئزاڈریزرویشن شروع کی گئی مجموعی طورپرٹرین میں698مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے،ملتان کینٹ سٹیشن سے ٹرین میں مسافروں کی ریزرویشن کے لئے360مسافروں کاکوٹہ مختص کیاگیاہے جبکہ360مسافروں کاکوٹہ راستے کے مسافروں کے لئے مختص کیاگیاہے، 22اگست کو ملتان سے روانگی کے وقت ٹرین کی 80فیصدتک ریزرویشن مکمل تھی جس میں ملتان کینٹ سٹیشن ریزرویشن آفس سے556مسافروں نے ایڈوانس جبکہ ملتان کینٹ بکنگ آفس سے157مسافروں نے کرنٹ ٹکٹ حاصل کیں،دریں اثناء ڈی ایس ریلوے ملتان امیرمحمدداؤدپوتاکاکہناہے کہ 10سال سے زائدعرصے کے بعدصبح کے اوقات ملتان سے کراچی کے لئے ٹرین بحال کی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے یہ ٹرین جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔
تازہ ترین