محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے 27اگست کو ہونے والے اجلاس میں مرحوم پروفیسر ڈاکٹر مسعود کو شرکت کی دعوت دے دی۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے ڈینگی پر کنٹرول کےلیے کابینہ کمیٹی اجلاس 27اگست کو سول سیکریٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن علی رضا گیلانی اورایک ہفتہ قبل انتقال کرنے جانے والے پروفیسر ڈاکٹر مسعود کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔
اجلاس میں شرکت کے لیے مختلف اداروں کے 53 عہدیداروں کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔