• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون نے جہاز تک جانے کا انوکھا راستہ ڈھونڈ نکالا

ترکی کے ائیرپورٹ پر ایک مسافر خاتون جہاز میں سامان پہچانے والے بیلٹ پر چڑھ گئیں اور جہاز تک جانے کا انوکھا راستہ ڈھونڈ نکالا۔

خاتون نے جہاز تک جانے کا انوکھا راستہ ڈھونڈ نکالا


یوں تو آپ نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو سامان بیلٹ میں رکھتے اور جہاز میں بیٹھنے کیلئے بورڈنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن ترکی میں ایک خاتون نے جہاز تک جانے کا شارٹ کٹ اور انوکھا راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

  یہ دلچسپ مناظر ترکی کے ایئرپورٹ پر دیکھے گئے جب ایک خاتون نے کاؤنٹر سے ٹکٹ چیک ان کیا اور انتہائی اعتماد سے چلتے ہوئے جہاز میں سامان پہنچانے والے بیلٹ پر چڑھ گئی تاہم کچھ لمحوں بعد ہی لڑ کھڑا کر گر پڑیں۔

خاتون کو بیلٹ تک جاتے دیکھ کر ایئرپورٹ کا عملہ جہاں حیران رہ گیا وہیں بروقت بیلٹ روک کر خاتون کو زخمی ہونے سے بچا لیا۔

مسافر خاتون کی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین