آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے ریگی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں پیش آیا ہے، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زندگی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید