• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی ٹی آئی کےلیے انصاف کا پیمانہ جدا ہے، احسن اقبال


سابق وفاقی وزیر داخلہ اورمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نےکہا ہے کہ لوگ محسوس کررہے ہیں کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کےلئے انصاف کا پیمانہ کچھ اور ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں


میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال سے استفسار کیا گیا کہ کیا ن لیگ جج کی ویڈیو اسلام آباد ہائی کورٹ لے کر جائے گی ؟آپ کی جماعت ویڈیو کی بنیاد پر اپیل دائر کرنے میں دیر کیوں کررہی ہے؟

انہوں نے جواب دیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل 18 ستمبر کو ہونی ہے، اس بارے میں قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو ن لیگ کو کمزور کرنے کے لیے ختم کیا گیا، تحریک انصاف نے پنجاب کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا ہوا ہے، پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ۔

ان کا کہنا تھاکہ لیگی رہنماؤں کو گرفتار کرکے حکومت اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتی، سعد رفیق،رانا ثناءاللہ اورشاہد خاقان عباسی کے کیسز میں آج تک حکومت کوکچھ نہیں ملا۔

احسن اقبال نے مزید کہاکہ نوازشریف پرایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی گئی، یہ ہمارے لیڈر کی پاکدامنی کا ثبوت ہے، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں آمریت کا مقابلہ کرنا ہمارے خون میں شامل ہے۔

تازہ ترین