• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے کشمیر ایشو اچھے سے اٹھایا، جہانگیر ترین

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں تقریب کے میڈیا سے گفتگو کی


تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نےکہا ہے کہ کشمیر ایشو عمران خان نےجس طرح اٹھایا، اس طرح کسی نے نہیں اٹھایا تھا۔

لودھراں میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اپوزیشن کے اسلام آباد آنے کے فیصلے کا حشر ویسا ہی ہوگا، جیسا چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے فیصلے کا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اصل تباہی پیپلز پارٹی کی ہورہی ہے، جس کے تمام لیڈر جیل میں ہیں اور جو باقی رہ گئے ہیں ان پر بھی تحقیقات چل رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنانے میں ہم نے تاخیر کر دی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی وزارت میں پرفارم کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میراں پور جنگل میں پارک اور چڑیا گھر بھی بنائیں گے، آج 15 ہزار پودے لگائے ہیں، 3 لاکھ پودے مزید لگائیں گے۔

تازہ ترین