• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واضح ہوگیا کشمیر میں صورتحال ٹھیک نہیں، راہول گاندھی

راہول گاندھی میڈیا سےبات کرتے ہوئے 


بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ واضح ہوگیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری نگر سے نئی دہلی ائرپورٹ پہنچنے پر راہول گاندھی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کانگریس وفد وادی کے لوگوں کے تاثرات جاننے کا خواہشمند تھا لیکن ہمیں ائرپورٹ سے آگے جانے ہی نہیں دیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ چند دن قبل مجھے مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے دورے کی دعوت دی تھی جو میں نے قبول کی ،ہم جاننا چاہتے تھے کہ عوام کس حال سے گزررہے ہیں ۔

راہول گاندھی نے یہ بھی کہاکہ ہمارے  ساتھ آئے ہوئے میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی کی گئی ،ہمیں ائرپورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا ،جس نے واضح کردیا کہ کشمیر میں صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

بھارتی حکومت نے آج راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے وفد کو سری نگر ائرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا تھا ۔

تازہ ترین