• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی درندے نے کشمیریوں کو بھوکا پیاسا رکھا ہے : مشال ملک

مودی درندے نے کشمیریوں کو بھوکا پیاسا رکھا ہے : مشال ملک


بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی درندے نے جس طرح سے کشمیریوں کو بھوکا پیاسا رکھا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے صحافیوں، بچوں، خواتین، تاجر رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی ساری امیدیں پاکستان سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات سے کشمیری عوام بہت مشکل میں ہیں، ظلم جب زیادہ بڑھتا ہے تو اللّہ کا عذاب آتا ہے۔

مشال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکے 4 ہزار نوجوانوں کو غائب کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے تاجر رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے اپنی ہڑتال منسوخ کر دی ہے۔

تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور قومی ترانے پیش کیے، جنہیں انعامات بھی دیے گئے، مقامی گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کرکے کشمیری عوام سے یکجہتی میں مزید رنگ بھرے۔

تازہ ترین