• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کے دوران صفائی اورسیکیورٹی اقدامات کئے جائیں،مولانا عون نقوی

کراچی( پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے آمد محرم کی مناسبت سے رضویہ سوسائٹی میں اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی استر کاری،سیوریج کے نظام میں بہتری اور پانی و بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ، علماء کرام،ذاکرین،واعظین ،ماتمی انجمنیں اور اسکاؤٹس گروپس سے بھی اپیل ہے کہ وہ امن ورواداری کے لئے کام کریں، تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کو ایکدوسرے کے قریب لائیں اور سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کے پیغام کو عام کریں،اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی،مولانا غلام علی عارفی ،مولانا اکبر علی ناصر ی،مولانا عمران مہدی،مولانا خلیل احمد کمیلی،حکیم محمد احمد زیدی،نازش رضوی،لخت حسنین زیدی اور مختلفتنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے کام اور ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دیں۔

تازہ ترین