• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، ریلی سے علامہ اشرف گورمانی کا خطاب

کراچی (پ ر) سنی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’ کشمیر بنے گا پاکستان ریلی‘‘ مرکزجامعہ ابوبکر گلستان جوہر سے پرفیوم چوک تک نکالی گئی صدر سنی علماء کونسل پاکستان علامہ اشرف گورمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ریاستی مظالم بند کرئے کشمیر میں بڑھتی ہوئے بھارتی جارحیت، ظلم وبربریت کا اقوام متحد ہ فوری نوٹس لے، صاحبزادہ عثمان شاہ فیروزی نے کہا کہ کرفیو لگا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ریلی میں صاحبزادہ سید محمد صدیق فیروزی،مفتی غلام مرتضیٰ مہروی، علامہ قاری محمد صدیق امیر،مفتی محمد صوفی عبدالقیوم، صاحبزادہ علامہ رضا النبی فخر ،مفتی محمدحسین فاروقی، علامہ محمد صدیق قادری، صاحبزادہ ابوبکر گورمانی،علامہ فضل محمود قادری،مفتی ولی اللہ نعیمی،مفتی محمد یوسف سیفی و دیگر قائدین شریک تھے۔
تازہ ترین