• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت انسانی حقوق کے دعویداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے‘ پیپلز پارٹی ورکرز

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور ناہید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت انسانی حقوق کے چمپئن ہونے کے دعویداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ بی جے پی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کو منسوخ کرنا بھارت کو ایک انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کا انتہائی اقدام ہے۔ عالمی برادری کشمیر میں کرفیو‘ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ اجلاس میں ایم پی اے معظم علی عباسی، فیاض خان، سردار حر بخاری، رائے قیصر، یاسین سومرو، عابدہ بیگم، مسز خواجہ شمیم، چوہدری ناصر، ابن رضوی، ملک مظہر، ساجدہ میر، آمنہ، فرعت شاہین، رعنا رضوی، افضل خان، جاوید احمد، سرمد راہی، اکبر خان، چوہدری اختر عباس، ریاض احمد، مقصود بٹ، زاہد کنور، ہاشم بابر، شاہنواز خان، غلام علی، عبدالحمید، نوید صابر، رانا شبیر، ثقلین شیرازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 14ستمبر کو ناہید خان کی قیادت میں مارچ براستہ مظفر آباد لائن آف کنٹرول چکوٹھی پہنچے گا۔
تازہ ترین