• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی ہم آہنگی کی آواز ہرفورم سےبلند ہونی چاہیے،حسنین بہادردریشک

لاہور(خبرنگارخصوصی) مذہبی ہم آہنگی کی آواز ہرفورم سے بلند ہونی چاہیے۔پرامن معاشرے کاقیام سب کی مشترکہ ذمہ دا ری ہے،تمام شہریوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجائے گا۔حکومت سول سوسائٹی ، میڈیا اور قانونی ماہرین کے ساتھ معاملات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے ، ۔ ان خیالات کااظہارصوبائی وزیر برائے لائیو سٹا ک سردار حسنین بہادر دریشک نے ’’مذہبی ہم آہنگی اور سول سوسائٹی کا کردار‘‘کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب مذہب کاکارڈ استعمال نہیں ہو نا چاہیے،قیام امن کیلئے تمام طبقات آگے آئیں۔دانشور وسینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ تمام پاکستانیوںکو جینے اورترقی کے یکسا ں موقع ملنے چاہئیں، ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری نے کہا کہ ہمیں عملی مسلمان بننے کی ضرورت ہے مقررین نے مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے عوام ، خاص طور پر نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے میں سول سوسائٹی کی اہمیت اور اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ ۔سیمینار سے سروپ اعجاز،عامر رانا ، سلمان عابد ، سعیدہ دیپ دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ سیمینار میں پیر ضیاء الحق نقشبندی،مفتی قیصر شہزاد ،مفتی ابوبکر اعوان،ذیشان لودھی،مفتی مسعود الرحمان سمیت دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تازہ ترین