• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلاباز نیل آرمسٹرانگ کی 25 اگست یعنی آج 7ویں برسی منائی جارہی ہے۔

امریکی خلاباز نیل آرم اسٹرانگ 5 اگست 1930کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپالو 11کی کمان کرتے ہوئے 20 جولائی 1969 کوچاند پرقدم رکھ کرایک نئی تاریخ رقم کی تھی اور اس منظر کو دنیا بھر کے لاکھوں افراد نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا تھا۔

نیل آرمسٹرانگ کو امریکی صدر رچرڈ نکسن کی جانب سے صدارتی تمغہ آزادی، 1978ء میں صدر جمی کارٹر کی جانب سے کانگریسی خلائی تمغہ اعزاز اور 2009ء میں بھی تمغے سے نوازا گیا۔

25 اگست 2012ء کو نیل آرمسٹرانگ سنسناٹی، اوہائیو میں 82 سال کی عمر میں دل کی شریانوں کے بند ہونے کے باعث وفات پا گئے تھے۔

تازہ ترین