• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حملے سے برصغیر کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا، شیخ رشید

شیخ رشید نے مظفر آباد میں ریلی سے خطاب کیا


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو برصغیر کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

مظفر آباد میں ریلی سے خطاب میں شیخ رشید نے کہاکہ دنیا کے ہر محاذ پر کشمیر کےلئے جنگ لڑ رہے ہیں، وقت آنے پرقوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے پھلجڑیاں اور مرچ مسالحے شب برات پر پھوڑنے کےلیے نہیں رکھے ،بھارت نے حملہ کیا تو برصغیر کا نقشہ بدل جائے گا۔

شیخ رشید نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر پر حملہ اعلان جنگ تصور کیا جائےگااور اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جس میں نوجوانوں کی تعدا د سب سے زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ نوجوان ان کے ہاتھ پر  بیعت کریں کہ25 کروڑ بھارتی مسلمان اور 22کروڑ پاکستانی مسلمان مل کر پاکستان بنائیں گے ۔

اس سے پہلےشیخ رشید کے استقبال کے لیے ریلیاں نکالیں اور انہیں جلوس کی صورت میں پریس کلب پہنچایا۔

تازہ ترین