• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر خطے میں ایٹمی جنگ کا مرکز بن گیاہے، حاجی پرویز

برسلز(عظیم ڈار)پاکستان مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر حاجی پرویز نے کہا ہے کہ ہمیں یہ امر نہیں بھولنا چاہیےکہ بھارت اور اسرائیل امریکہ کے اصلی اتحادی ہیں اور پاکستان سےامریکہ کا مفاد صرف افغانستان کی حد تک جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کواپنا محبوب قرار دینے کی بجائے اسے اس نقطہ پر لانا ہوگا کہ کشمیر خطے کا ایٹمی جنگ کا مرکز بن گیاہے اور اگر مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہواتو خطے میں جنگ کےخطرات منڈلاتے رہیں گے۔ پاکستان کو اصل اعتماد ان قوتوں پر کرنا چاہئے جو ہمارےحلیف ہیں اور جنہوں نے سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلوانے میں بنیادی کردار ادا کیا اور ترکی کی طرح مقبوضہ کشمیر پر جرأت مندانہ ردعمل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کوجڑ سے ختم کرنے کے لیے بلا امتیازاحتساب ہونا چاہیے۔ حاجی پرویز نے کہا کہ تمام شہریوں کے لیے ایک جیسا قانون ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی و غیر سیاسی تمام پاکستانیوں کے لئے احتساب کا ایک ہی نظام ہونا ضروری ہے ۔انھوں نے کہا کہ نیب کے پاس کرپشن کے 150 میگا سکینڈلز کی فائلز بھی موجود ہیں مگر ملزمان آزاد پھر رہے ہیں۔جس سے صاف نظر آرہا ہے کہ پانامہ کیس میں صرف پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین