• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کے بعد برطانیہ سے تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ کرینگے، ٹرمپ

پیرس(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےبریگزٹ کیلئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ‘‘درست شخصیت‘‘ قرار دیتے ہوئےکہاہےکہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ سے امریکاتاریخ کا سب سےبڑاتجارتی معاہدہ کریگا۔ دونوں رہنمائوں کی جی سیون سربراہ اجلاس کےموقع پردونوں رہنمائوں میں پہلی ملاقات گرمجوشی سےہوئی جبکہ ایمازون کےبارےمیں تجارتی امورپرکشیدگی پائی جاتی ہے۔دونوں نےفرانس کے تفریحی مقام بیارٹزپرناشتہ اکٹھے کیا۔جانسن کےوزیراعظم بننےکےبعدیہ دونوں کی پہلی ملاقات تھی۔ٹرمپ سےپوچھاگیاکہ انہوں نےبورس جانسن کوبریگزٹ کےبارےمیں کیامشورہ دیا؟ توانہوں نےکہاکہ انہیں مشورےکی ضرورت نہیں‘وہ اس قسم کےکام کیلئےدرست آدمی ہیں‘ٹرمپ برطانیہ کی سابق وزیراعظم ٹریزامے پرغیر سفارتی حملے کرتے رہےہیں‘جانسن نےکہاکہ ٹرمپ کاساتھ دینابہت بڑاپیغام ہے‘ٹرمپ نےکہاکہ برطانیہ یورپی یونین سےنکلنےپربرطانیہ سےایسا تجارتی معاہدہ کرے گاجوتاریخ میں نہیں ہوا‘جانسن نےکہاکہ اس حوالے سےدرپیش رکاوٹیں دورکرنےمیں کامیاب ہوجائینگے۔قبل ازیں جانسن کہہ چکےہیں کہ فیس بک اورگوگل جیسی بڑی امریکی کمپنیوں پرمناسب ٹیکس لگاناضروری ہے۔

تازہ ترین