• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد یو اے ای جانا اور حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا،سنجرانی

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد یو اے ای جانا اور حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا، فیصلے سے یو اے ای سفیر کو بھی آگاہ کر دیا ،یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیری بہن بھائی محصورہوں اور یو اے ای کا دورہ کروں،مودی کے حالیہ دورہ یو اے ای کے پس منظرمیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیری بہن بھائی محصورہوں اور یو اے ای کا دورہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور 3 بجے ہماری پرواز تھی،اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کیا ۔انہوں کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، اِس موقع پرامارات کا دورہ کشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنتا ۔
تازہ ترین