آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھا جائے،علامہ حسن ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیام ولایت فاو نڈیشن پاکستان کی جانب سے ملیر جعفر طیار سو سائٹی میں دفاع تشیع کا نفرنس و خدمت عزاداری ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں مختلف مذہبی شخصیات علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ امین شہیدی ،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ احمد اقبال،صغیر عابد رضوی،شبر رضا،یعقوب شہبازسمیت دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا محرم الحرام میں اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھا جائے اور جو ضابطہ اخلاق تشکیل دیا گیا ہے اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گاعزاداری سید الشہداء کو منظم طور پر بجالانا چائیے عزاداری ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید