• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع غربی میں مکمل صفائی ستھرائی تک مہم جاری رہے گی،سید امین الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق کاضلع غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ اور صفائی اور فیومیگیشن کے کام کا جائزہ لیا، امین الحق کے ہمراہ ضلع غربی کے چیئرمین و رکن رابطہ کمیٹی اظہار احمد خان ، یونین کونسل کے چیئرمین ، وائس چیئر مین، کونسلرز اور علاقائی ذمہ داران بھی مو جود تھے، اورنگی ٹائون، سرجانی ٹائون اور بلدیہ سمیت ضلع غربی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران سید امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ضلع غربی میں مکمل طور پرصفائی ستھرائی نہیں ہوجاتی یہ مہم جاری رہے گی، اس موقع پر اظہار احمد خان نے وضاحت کی کہ یہ مہم ایم کیو ایم پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہے اس موقع پر سید امین الحق نے کہا کہ سندھ کی متعصب حکومت حسب روایت تعاون نہیں کر رہی ۔
تازہ ترین