• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، ملزمان ریسٹورنٹ کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان لے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان نے ریسٹورنٹ کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس بد رکمر شل میں واقع ریسٹورنٹ کے ہفتے و اتوار کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے تالے کاٹے اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے ،وا قعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق ملزمان نے ریسٹورنٹ سے نقدی اور دیگر سامان لوٹا ہے۔
تازہ ترین