• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوسوں کے روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہو گی:سی پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کا محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا انہوں نے تھانہ سٹی کے علاقے امام بارگاہ امامیہ،امام بارگاہ حسینہ کمیٹی کے جلوس روٹ کا معائنہ کیا ۔ایس ڈی پی او شجاع آباد خالد جاوید اور انچارج سکیورٹی ان کے ہمراہ تھے جلوسوں کے منتظمین بھی سی پی او کے ہمراہ تھے ،سی پی او نے اے کیٹگری کے جلوس روٹ کا دورہ کیاسی پی او نے کہا کہ جلوسوں کے روٹ کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاے جائیں گے،سی پی او نے انچارج سکیورٹی کو ہدایات دی کہ جلوسوں کے روٹ پر سنائپر تعینات کئے جائیں ،جلوسوں کے روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی، سی پی او نے تھانہ صدر شجاع آباد کا بھی دورہ کیا انہوں نےریکارڈ چیک کیا اورفرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا، سی پی او نے تھانہ گلگشت کے علاقے امام بارگاہ حیدریہ ، تھانہ ممتازآباد کے علاقے امام بارگاہ ممتازآباد جلوس روٹ کا بھی دورہ کیا اور جلوسوں کے منتظمین بھی ان کے ہمراہ تھے سی پی او نے اے کیٹگری کے جلوس روٹ کا دورہ کیا، بعدازاں سی پی او نے تھانہ جلیل آباد کے علاقے امام بارگاہ ہیرا حیدریہ ، تھانہ چہلیک کے علاقے امام بارگاہ آستانہ لعل شاہ اور تھانہ دولت گیٹ کے علاقے امام بارگاہ حیدریہ کمیٹی کے جلوس روٹ کا بھی دورہ کیا ایس پی سٹی عبدالقیوم ،ڈی ایس پی دھلی گیٹ یوسف ہارون ، ایس ڈی پی او کینٹ طارق محبوب اور انچارج سیکیورٹی سی پی او کے ہمراہ تھے۔
تازہ ترین