• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب

پشاور (نیوز ڈیسک) دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِاہتمام مرکزی دفتر اعجاز آباد گلبہار نمبر 4 میں ایک تقریب صدر حاجی سلطان یوسف عرف دیر لالا جی کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر تنظیم کے بانی رکن حاجی فضل رحیم مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ و قرآن خوانی بھی ہوئی جس کے بعد مرحوم کے بیٹے مزمل شاہ کی رسم تاجپوشی ادا کی گئی۔ تقریب سے حاجی سلطان یوسف‘ حاجی محمد سعید‘ فاتح زرگل‘ مولانا نور محمد اور ماسٹر ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ جبکہ آرگنائزیشن اور اہل پشاور کیلئے حاجی فضل رحیم کی فلاحی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکے بیٹے مزمل شاہ کا بیرون ملک کاروبار چھوڑ کر پشاور آنا اور تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں میں معاونت کا عزم انکے فلاحی خاندان ہونے کی دلیل ہے۔ جبکہ آرگنائزیشن نے رسم تاجپوشی منعقد کرکے جذبہ خدمت خلق کی حوصلہ افزائی کی روایت زندہ کی ہے۔
تازہ ترین