• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم آنے کا امکان

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 اگست سے جنوب مشرقی سندھ اور کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات نظر آنے کے امکانات ہیں، جس سے ایک بار پھر سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال اور بھارتی ساحل اوڑیسا سے آگے بڑھ گیا ہے، مون سون سسٹم کے اثرات 28اگست تک کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں نظر آسکتے ہیں۔

شاہد عباس کا کہنا ہے کہ یہ مون سون سسٹم پچھلے سسٹمز کے مقابلے میں کمزور ہے اور راجستھان پہنچنے کے بعد ہی سسٹم کی شدت اور کراچی میں بارشوں کے حوالے سے کچھ کہا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ذرائع موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31سے33ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین