• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹس کو ہوتے ہوئے کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں،شاہی سید

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو کے ہوتے ہوئے کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں،شہر پر مینڈیٹ مسلط کرنے کی بجائے حقیقی قیادت کو آگنے آنے کا موقع فراہم کیا جائے،تمام اسٹیک ہولڈرز کو اختلافات سے بالاتر ہو اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی،گندگی تو ایک طرف شہر کی تباہ حال سڑکوں کی جانب ابھی تک کسی کی توجہ نہیں ہے صحت و صفائی تو ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،کیوں اسے پورا نہیں کیا گیا،صفائی تو نصف ایمان ہے،شہر کی گندگی ہمارے مذہبی اقدار پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،کراچی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے شہر میں گندگی، کچرے اور تعفن کی صورتحال بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے،کراچی کی گندگی کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

تازہ ترین