ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کو ٹی20 میں تبدیل نہ کرنے کا امکان ہے۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو ایک روزہ میچز کو ٹی20 میں بدلنے کی تجویز دی تھی، جس کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔
دوسری طرف کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔
ایک روزہ میچز کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 8 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 175 ڈالرز رکھی گئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 8 ،10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جائیں گے۔
ایک روزہ میچز سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔