• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ہیر مان جا‘کی امریکا اور کینیڈامیں شاندار اوپننگ


جیو اور آئی ایم جی سی کی رومانوی کامیڈی فلم’ہیر مان جا‘ کی امریکا اور کینیڈا میں شاندار اووپنگ، فلم کی اسٹار کاسٹ بھی پروموشن کے لیے امریکا میں موجودتھی۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے ادکار علی رحمٰن خان اور حریم فاروق  نے امریکا میں فلم کی اووپننگ تقریب میں شائقین سے ملاقات کی اور پروموشن کے بعد کینیڈا پہنچ گئے۔

لالی ووڈ کی رومانوی کامیڈی فلم’ہیر مان جا‘ جو اب تک پاکستانی سنیماؤں میں 6 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے، اب امریکا اور کینیڈا کے سینماؤں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی اسٹار کاسٹ پروموشن کے لیے کینیڈا میں موجود ہے جبکہ اس سے قبل علی رحمٰن خان اور حریم فاروق نے مختلف شہروں میں فلم کی پروموشن کے لیے ہونے والی تقریبات میں بھرپور حصہ لیا۔

بزنس حلقوں کے مطابق ڈسٹری بیوشن کلب اور جیو انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے پیش کی گئی’ہیر مان جا‘ کو بیرون ملک بھی شاندار رسپانس ملا ہے اور ریلیز ہونے والے تمام شہروں میں شائقین کی بڑی تعداد نے فیملیز کے ساتھ فلم سے بھرپور لطف اٹھایا ہے۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہیر مان جا ایک طنز و مزاح، رومانس اور ایکشن کے حسین امتزاج پر مبنی نئی فلم ہے۔

فلم میں پاکستانی کلچر اور روایات کی بھرپور انداز میں عکاسی کی گئی ہے جس کی بدولت فلم کو فیملیز کی خصوصی توجہ حاصل ہورہی ہے۔

تازہ ترین