• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن چوتھے ہفتےمیں داخل ہوگیا ہے۔ کشمیری مسلسل25 روز سے اپنے گھروں میں محصور ہیں اور مقبوضہ وادی کا بیرون دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

کشمیریوں پر جاری مظالم پر پردہ ڈالنےکی بھارتی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور عالمی میڈیا حقائق سے پردہ اُٹھا رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بھارتی جھوٹے دعووں کاپول کھولتےہوئےبتایا ہےکہ بھارت سب اچھا ہےکا راگ الاپ رہاہےلیکن حقائق یکسر مختلف ہیں۔

مقبوضہ وادی میں جھوٹ کےپردے کے پیچھےکشمیری عوام پیلٹ گنز اور سخت پابندیوں سے لڑرہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن سے وادی میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء، دواؤں اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ تعلیمی ادارے، دکانیں، بازار بدستور بند اور مواصلاتی ذرائع معطل ہیں، ٹی وی چینلز اور اخبارات کی بندش پر بھی بدستور پابندی جاری ہے۔

مقبوضہ وادی کے لوگ جیلوں میں قید اپنے بچوں کی خیریت کے لیے پریشان ہیں، بھارتی فوج نے24روز کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے۔

تازہ ترین