• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، بزدار

پنجاب کےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،ہمار اجینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں، پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا، کل وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے عوام باہر نکلیں گے۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ جمعے کے روز پاکستانی عوام کشمیریوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی تاریخی غلطی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، افسوس کا مقام ہے کہ مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہا ہے لیکن دنیا خاموش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، کرفیو کے باعث وہاں کےعوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں، مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین