• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئٹم نمبر کبھی بھی نہیں کروں گی، اقراء عزیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ آئٹم نمبر کبھی بھی نہیں کروں گی۔

ایک انٹرویو کے دوران اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ ان کو جیسے ہی کسی اچھی فلم کی آفر ہوئی وہ فوراً قبول کر لیں گی مگر کبھی بھی آئٹم سانگ نہیں کریں گی۔

اقراء عزیز نے مزید کہا کہ وہ سیاحت کی بہت شوقین ہیں، انہیں مختلف ممالک اور جگہوں کو دیکھنے کا بہت شوق ہے اور ان کو جب بھی موقع ملے تو وہ بیرون ممالک سیر کے لئے نکل جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اپنے اگلے ڈرامے’’جھوٹی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس میں ان کے منگیتر یاسر حسین ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

تازہ ترین