• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈھاکا میں یوم آزادیٔ پاکستان کی تقریب
ڈھاکہ میں بارش کے دوران ہائی کمیشن میں چارج ڈی افیئر شاہ فیصل کاکڑ پرچم کشائی کررہے ہیں

رپورٹ... ابوفیصل

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی میں پاکستانی مشن نے یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ پاکستان کے ہائی کمیشن میں چارج ڈی افئیر شاہ فیصل کاکڑ نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستانی پرچم سر بلند کیا۔ اس موقعے پر پاکستان ہائی کمیشن اسٹاف بھی موجود تھا۔ تقریب میں پاکستانی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر شاہ فیصل کاکڑ نے کہا کہ یہ دن ہمیں برصغیر کے مسلمانوں کی قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمد اقبالؒ کی سربراہی میں ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جہاں ہم آج آزاد اور پروقار زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ واقعات نے کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی تعصب کو بے نقاب کیا ہے۔ ہندوستانی عمل نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کو تمام سفارتی اور اخلاقی مدد فراہم کریں گے۔اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے چودہ اگست کے حوالے سے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

تازہ ترین