کم عمری کی شادی اور اس کے اثرات کے حوالے سے گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
مقامی این جی او کے زیر اہتمام لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کے بڑھتے ہوئے رحجانات اور اسکے نقصانات کے حوالے سے آگاہی کے لیے منعقدہ سیمینار میں کم عمری میں شادی کی معاشی اور معاشرتی وجوہات پرروشی ڈالی گئی اورصحت، تعلیم کےماہرین نے شرکاء کو اس کے نقصانات سےآگاہ کیا۔
سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت ایسی شادیوں کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قوانین پر صحیح معنوں میں عملدرآمد یقینی بنائے تو حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
سیمنار کے اختتام پر پروگرام ڈائریکٹر محترمہ نیلم حسین نے اس حوالے سے فوری قانون سازی کی ضرورت پر زورد دیا ۔