• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سے 486جلو س برآمد ہونگے، سکیورٹی پلان جاری

ملتان(سٹافرپورٹر)سی پی او محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، محرم کے دوران ملتان سے کل486 جلو س برآمد ہوں گے جن میں سے101جلوس "اے "کیٹگری کے اور385"بی "کیٹگری کے ہیں جبکہ اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل1561مجالس ہوں گی ان مجالس میں377مجالس کا تعلق "اے "کیٹگر ی سے جبکہ 1184مجالس کا تعلق "بی"کیٹگری سے ہے جن میں 3 حساس مقامات ہیں، محرم الحرام کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے4293 سے زائد پولیس افسران و جوان شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،سی پی ا وکی زیرنگرانی سپیشل اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے جو سرچ آپریشن کر رہا ہے اس کے علاوہ سب ڈویژن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر اہم امام بارگاہوں کے قریب ،جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیر ہ پر سرچ آپریشن کریں گی، جلوس کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے،تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لئے کنٹرول قائم کیا جائے گا ، پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی امن عامہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین