• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگوٹھا دِکھا کر فالوورز بڑھانے والا امریکی نوجوان

5 انچ لمبے انگوٹھے والا نوجوان 


امریکی ریاست میساچوسٹس کا طالب علم جیکب پنہ اپنے 5 انچ لمبے انگوٹھے کی وجہ سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر وائرل ہوگیا۔

جیکب پنہ نے ٹِک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے 5 انچ لمبے لمبے انگوٹھے دکھائے ، جنہوں نے ٹک ٹاک صارفین ی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اُن کے غیر معمولی لمبے انگوٹھے کی وجہ سے دوسری انگلیاں بہت بونی نظر آ رہی ہیں۔

منفرد انگوٹھے کے حامل جیکب اپنی اس منفرد خاصیت کی باعث ٹک ٹاک پر مقبول ہورہے ہیں اور اُن کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جیکب کے انگوٹھے کو کاغذ کے A5 ٹکڑے کی چوڑائی، کوک کے کین کی اونچائی یا بال پوائنٹ قلم کی لمبائی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔

20 سالہ جیکب کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ اس کا انگوٹھا غیر معمولی لمبا کیوں ہے لیکن جیکب کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں سے مختلف ہونے پر بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔

تازہ ترین