• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل کا زیادہ استعمال گردن اور کمر کی تکلیف کاسبب بنتا ہے


ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے گردن اور کمر کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

آرتھو پیڈک ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ 4 گھنٹے سے زیادہ موبائل فون استعمال نہ کریں، کیونکہ موبائل فون کا زیادہ استعمال گردن اور کمر کی تکلیف کا سبب بننے لگا ہے۔

لاہور میں میرخلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں خطاب میں آرتھوپیڈک ماہرین نے کہا کہ گردن جھکا کر موبائل فون دیکھنے سے مہرے ہلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ گردن کو سیدھا رکھنے سے سر کا وزن 12 پاؤنڈ جبکہ جھکانے سے 21 پاؤنڈ ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ موبائل سامنے پکڑ کر جبکہ لیپ ٹاپ دو تکیوں پر رکھ کر استعمال کرنا چاہیے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گردن اور کمر کے لیے نماز بہترین ورزش ہے۔

تازہ ترین