• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،رہزنی کی واردتوں میں مزاحمت پر دو افراد زخمی‘ملزمان فرار

پشاور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں مختلف مقامات پر راہزنی کی مبینہ وارداتوں کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔کامل خان ولد آدم خان ساکن لڑمہ نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھا کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح افراد نے اُسے گھیرنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اُسے زخمی کردیا جسے مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ دریں اثناء ولی خان ولد فیروز خان ساکن حیات آباد حال درہ آدم خیل نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے انقلاب پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی گاڑی میں گھر جارہا تھا کہ راستہ میں بازیدخیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اُسے روکنے کی کوشش کی تاہم نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ لگ کر زخمی ہوگیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش و ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین