• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا کامران، کراچی

حدیث شریف میں ہے کہ ’’جب شام کا وقت ہو، تو بچّوں کو باہر گھومنے پھرنے سے روکو کہ شیاطین پھیل جاتے ہیں اور بچّوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘‘ (صحيح البخاری شریف)، لہٰذا ان اوقات میں کوشش کی جائے کہ بچوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ جانے دیں اور اگر انتہائی ضرورت کے تحت جانا ہو، توپھر گھر کا کوئی بڑا ساتھ ہو۔ شیطانی اثرات سے حفاظت کے لیے آیت الکرسی اور چاروں قُل تین تین بار پڑھ کرصبح و شام دَم کریں، تاکہ بچّہ یا بچّی اللہ کی امان میں رہیں۔ اللہ کے اس پاک کلام کی بدولت صُبح سے شام تک ستّر ہزار فرشتے بچّے کی حفاظت کرتے ہیں۔نیز، شیطان دِل میں جو وسوسہ، پریشانی، غصّہ، حسد، کینہ، تکبر اور دیگر رزائل خبیثہ ڈالتا ہے، وہ ایک وقتِ مقررہ تک کے لیے مِٹ جاتے ہیں اور دِل میں وسعت و کشادگی پیدا ہوتی ہے۔ اگر پابندی سے ان آیات کا صُبح و شام بچّوں پر دَم کیا جائے، تو بچّوں کے مزاج سے ضد، غصّہ، بداخلاقی، لڑائی، جھگڑا، کینہ، بغض اور کدورت ختم ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین