آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار بولنگ کوچ مقرر

مصباح الحق 3 سال کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کر دیئے گئے، جبکہ وقار یونس کو ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے 3 سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے بدھ کو اعلان کیا کہ کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا ہے، پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے۔

دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی ہے، مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔

مصباح الحق نے کہا کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں، وہ آج دوپہر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ امید ہے قومی کرکٹ کو مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا فائدہ ہوگا، کوچز کے لیے درخواست جمع کروانے والے تمام درخواست گزاروں کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ مصباح پاکستان کی تاریخ کے سب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیڈ کوچ ہیں، انہوں نے ایم بی اے کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب وقار یونس دوبار ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے سے قبل باب وولمر اور انتخاب عالم کے ساتھ دو مدت کے لئے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔