حالیہ جاری کردہ ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلند معیار زندگی رکھنے والے ممالک زیادہ تر لوگ کینسر سے مررہے ہیں۔
دی لینسٹ میڈیکل جنرل میں شائع ہونے والے صحت کے تازہ ترین عالمی سروے کےمطابق امیر اور بلند معیار زندگی رکھنے والے ممالک میں دل کا مرض موت کی بڑی وجہ نہیں رہا ہے بلکہ زیادہ تر لوگ کینسر سے مر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دولت مند ملکوں میں کینسر سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد امراض قلب کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں دگنی ہیں ، کینسر کے علاوہ دیگر امراض سے ہلاکتوں کے اعدادوشمار جمع کئے گئے تو دولت مند ملکوں میں فی ہزار افراد پر اموات کی شرح سب سے کم یعنی 3.4فیصد تھی جبکہ متوسط آمدنی والے ملکوں میں اموات کی یہ شرح 6.9 فیصد تھی۔
کم آمدنی والے ملکوں میں یہ شرح13.3 فیصد تھی جبکہ ان ملکوں میں اموات کا بڑا امراض قلب پایا گیا ہے جس سے مرنے والوں کی مجموعی شرح 40 فیصد تھی۔
زیادہ فی کس آمدنی والے ملکوں میں یہ شرح 23 فی صد اور متوسط طبقے کی آمدنی والے ملکوں میں یہ شرح 41 فیصد اور کم آمدنی والے ملکوں میں یہ شرح 43 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں بیماریوں سے ہونے والی اموات میں کینسر سے ہونے والی اموات دوسرے نمبر پر ہیں لیکن یہ شرح مختلف ملکوں میں
مختلف ہے اور زیادہ فی کس آمدنی والے ملکوں میں ہلاکتوں کی شرح 55 فیصد،متوسط آمدنی والے ملکوں میں اموات کی یہ شرح 30 فیصد جبکہ کم آمدنی والے ملکوں میں یہ شرح15 فیصد تھی۔