• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے شکار شاہین آفریدی اسپتال سے ڈسچارج

ڈینگی کے شکارلیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ صحتیابی کے لیے دعائیں کرنے شاہین آفریدی نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کو اسپتال سے ڈسچارچ کر دیا گیا ہے، شاہین آفریدی آج اپنے آبائی شہر روانہ ہوں گے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈینگی بخاز کا شکار ہو گئے تھےاور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر اعلاج تھے۔

بخار میں مبتلا ہونے پر شاہین آفریدی کو پری سیزن کیمپ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں، صحتیابی کے لیے دعاؤں پر مداحوں کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین