لاہور (نمائندہ جنگ)گلشن راوی کے علاقہ میں ایک پرائیویٹ اسکول ٹیچر کے تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم حنان جان کی بازی ہار گیا۔ 16سالہ حنان کوکسی نےاسپتال منتقل نہ کیا،وزیر تعلیم پنجاب نے نوٹس لے کر انکوائر ی کا حکم دیدیا۔
ورثا ء کا کہنا ہے کہ 16 سالہ حنان پر ٹیچر کامران نے تشدد کیا، تشدد سے بچہ گر کر بے ہوش ہوگیا اس دوران اس کی حالت غیر ہو گئی ، مگر اسے کسی نے اسپتال منتقل نہ کیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر تے ہوئے لاش کو قبضے میں لیکر مر دہ خانہ منتقل کر دیا۔