آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کھلاڑیوں نے شہدا کو خراج عقیدت کیسے پیش کیا؟


آج پوری قوم یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وقار یونس:

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے شہدا کو سیلوٹ پیش کیا۔

احمد شہزاد:

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد نے بھی یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اس اہم دن اُن بہادر نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان وطن پر قربان کردی۔

عمر گل:

فاسٹ بولر عمر گل نے لکھا کہ ’میں آج اُن تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہماری سرزمین کے دفاع کے لئے اپنی آخری سانس تک لڑتے رہے۔‘

وہاب ریاض:

وہاب ریاض نے لکھا کہ وہ آج کے دن سرحد کی حفاظت کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جنید خان:

جنید خان نے ایک مشہور شعر کی تصویر ٹوئٹ کرتے  ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ تمام فورسز کے شہدا کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید