• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد کے تشدد سے مرنے والے طالبعلم کے گھر وزیر تعلیم کی آمد

جاں بحق طالبعلم کےاہلخانہ سے صوبائی وزیر کی تعزیت


وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور کے نجی اسکول میں استاد کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم حافظ حنین کے گھر جاکر تعزیت کی۔

مراد راس نے کہا کہ طالب علموں پر اس طرح ظلم کرکے قتل کرنے والا شخص استاد نہیں ہو سکتا۔

صوبائی وزیر مراد راس نے مرحوم طالب علم حنین کے والد سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی۔

مراد راس نے انہیں یقین دلایا کہ قاتل کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا، اسکول ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

استاد کے تشدد سے مرنے والے طالبعلم کے گھر وزیر تعلیم کی آمد
تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم حافظ حنین

انہوں نے کہا کہ اسکول بند نہیں کرنا چاہتے تاکہ بچوں کی تعلیم  کا سلسلہ جاری رہے۔

صوبائی وزیر نے پولیس کو شفاف تحقیقات کی تلقین کی، ان کی ہدایت پر پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مقتول کے ورثاء کے حوالے کی۔

واضح رہے کہ لاہور میں نجی اسکول کے ٹیچر نے معمولی غلطی پر 14 سالہ طالب علم حافظ حنین بلال پر تشدد کیا اور اسے حبس بے جا میں رکھا گیا۔

طالب علم کے باپ کی مدعیت میں ٹیچر راحیل اور پرنسپل نثار الحسن کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین