• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر جادوگرتھے، وسیم اکرم اور شعیب اختر کی تعزیت

وسیم اکرم اور شعیب اختر کا اظہارِ تعزیت


پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیگ اسپن بولنگ میں استاد کا درجہ رکھنے والے عبدالقادر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ویسے تو انہیں کافی وجوہات کی بنا پر جادوگر کہا جاتا تھا، تاہم جب انہوں نے مجھے آنکھوں میں انکھیں ڈال کر دیکھا تو مجھ سے کہا کہ تم پاکستان کے لیے اگلے بیس برس تک کھیلو گے اور میں نے ان کی اس بات یقین کرلیا۔

وہ واقعی ایک جادوگر تھے۔ وہ ایک لیگ اسپنر اور اپنے عہد کی اسپن بولنگ میں نئی اختراع متعارف کرانے والے تھے۔آپ انھیں مس کرینگے لیکن بھول کبھی نہیں سکتے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور کرکٹ مبصر شعیب اختر نے سابق کپتان اور عظیم لیگ اسپنر عبدالقادرکے انتقال پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرکٹ میں لیگ اسپن بولنگ کو دوبارہ زندہ کرنے کا کریڈٹ عبدالقادر کو جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے اس فن سے بولرز کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا، جنھوں نے بولنگ کے اس انداز کوان سے متاثر ہوکر اپنایا۔

تازہ ترین