لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، مسلم لیگ ن کی ڈیل پاکستانی عوام اور آئین کیساتھ ہے، آئینی راستہ یہی ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں لیا، ملک معاشی طور پر کریش کر رہا ہے،صنعتیں بند ہو رہی ہیں، انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض موجودہ حکومت نے ایک سال میں لیا، ملک معاشی طور پر کریش کر رہا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، عوام کا برا حال ہے۔ (ن) لیگ دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، موجودہ حکومت بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، حکومت نے بجٹ میں سی پیک منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں رکھے، حکومت کی نااہلی کا بوجھ عوام پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، مسلم لیگ(ن) کی ڈیل پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہے، جب بھی نواز شریف کی اپیل عدالت میں زیر سماعت ہوتی ہے تو عدلیہ پر دبائو ڈالنے کے لئے حکومت خود ڈیل کی باتیں شروع کر دیتی ہے، آئینی راستہ یہی ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔